آسٹریلوی کرکٹرز کو بھارت سے دھمکی ملنے پر پی سی بی کا ردعمل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹرز کے خاندان کو بھارت کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے حوالے سے اپنا بیان جاری کردیا۔
ترجمان
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے جامع سیکورٹی پلانز
ترتیب دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اس سے قبل
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت آسٹریلوی
کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی
ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔
گزشتہ دنوں 26 فروری 2022ء
کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو
انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر
خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی۔