بلاول بھٹو زرداری نے اپنے
بیان میں کہا عمران خان کے بعد محدود مدت کا سیٹ اپ آئے گا، وزیراعظم کیلئے
شہباز شریف کو ووٹ دینا پیپلزپارٹی کیلئے کڑا ٹاسک ہے
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ق لیگ مفت میں ووٹ نہیں دے گی، انہیں بہتر پیشکش دینی چاہیے، کون کون رابطے میں ہیں، مناسب وقت پر نام سامنے لائیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو ہٹانے کیلئے عدم اعتماد ہی جمہوری طریقہ ہے، عمران خان کے بعد محدود مدت کا سیٹ اپ آئے گا، وزیراعظم ملکی مفاد میں شارٹ ٹرم کیلئے یہ قربانی دینے کو تیار ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کے لیے بنائی گئی ہےیہ محنت کا نتیجہ تھا آج پاکستان میں جمہوریت ہے۔ حقوق محنت اور قربانیاں مانگتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سے پھر مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے پر زور بھی دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ہے