کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی، مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد پر آگئی-این سی او سی
کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 258 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 13 ہزار 503 ہوگئی۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 66 لاکھ 8 ہزار 558 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 785 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 53 ہزار 496 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 13 ہزار 518، سندھ میں 8 ہزار 83، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 286، اسلام آباد میں ایک ہزار 16، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔