لیجنڈز شین وارن اور راڈنی مارش کا ایک ہی دن انتقال، دنیائے کرکٹ سوگوار
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
اسپنر شین وارن نے انتقال سے 12 گھنٹے قبل راڈنی مارش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ اس دنیا میں چند گھنٹوں کے مہمان ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پشاور مسجد حملے کے متاثرہ افراد اور سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔