Mar 06, 2022 08:03 pm
views : 267
Location : Different places
Islamabad- Pakistan's COVID-19 positivity rate drops to lowest level in two months
ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی
ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد ساڑھے 7 سو سے زائد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 265 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 258 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 382 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 ہزار 661 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 219 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 821 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ملک میں اب تک 12 کروڑ 75 لاکھ 32 ہزار 69 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 10 کروڑ 1 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔