Mar 06, 2022 08:10 pm
views : 336
Location : Domestic place
PM Imran Khan's former aide Nadeem Afzal Chan rejoin PPP
ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل
پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے والے ندیم افضل چن آج دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ندیم افضل چن کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
ظہرانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، اعتزاز احسن، شیری رحمٰن، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شریک ہوئے۔
ظہرانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور ندیم افضل چن نے سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے سامنے ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ ندیم افضل چن پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کے بعد کافی عرصہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان بھی رہے ہیں۔
اس منصب سے ندیم افضل چن نے گزشتہ برس (جنوری 2021ء میں) خود استعفیٰ دیا تھا۔