font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک، وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ، سینئر رہنما علیم خان کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ
br>
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا اور تمام کمیٹی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے-
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq"> اس سلسلے میں پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پرمشاورت کی گئ-
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">تمام کمیٹی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئ ، کور کمیٹی مجوزہ تحریک عدم اعتمادسے متعلق بھی مشاورت کی گئ جبکہ کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی گئ ۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ نے آج لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کررکھا ہے، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا، جس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">اس سے قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے بھی رابطہ کیا ہے، جب کہ خود علیم خان نے صرف 3 دن میں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ارکان میں دس صوبائی وزراء بھی شامل ہیں