font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">سابق صدر رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،وہ سانس، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے-وزیر اعظم عمران خان کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار -
br>
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">رفیق تارڑکی عمر 92 برس تھی۔ ان کی پیدائش منڈی بہاؤالدین میں ہوئی تھی۔ انھوں نے 1951 میں پنجاب لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک پاکستان کے 9ویں صدرمملکت رہے۔ ان کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ 1 شانن روڈ، جی او آر 1 لاہور سے اٹھایا گیا۔سابق
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">رفیق تارڑ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج بھی رہے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">رفیق تارڑ 6مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ان کی بہو سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کے اہم رہنما ہیں۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان تھے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">سابق صدر رفیق تارڑ کی رحلت پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے