عورت
مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کی درخواست مسترد،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف
جسٹس نے کہا عورت مارچ کو مثبت انداز میں دیکھیں، وہ اسلام میں دیے گئے
اپنے حقوق مانگ رہی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف نگہت سعید کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ 8 مارچ کو عورت مارچ ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ سکیورٹی فراہم نہیں کر رہی، لہٰذا عدالت مارچ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے عورت مارچ منعقد کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 شہریوں کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی جس میں وفاق کو بذریعہ وزارت داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کو فریق بنایا گیا تھا۔