آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔گوگل کا خوبصورت ڈوڈل "عالمی یوم خواتین” کے نام
خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، عالمی دن منانے کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی-
پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منقد کی جاتی ہیں، سول سوسائٹی کی تنظمیں خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ھے -
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں خواتین کی آبادی کا پانچواں حصہ مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے خواتین کو برابری کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد بھی کرنا پڑتی ہے ۔
اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا میری زندگی میں میری کامیابیوں کی سب سے بڑی وجہ میری والدہ ہیں جو کہ پڑھی لکھی تھیں، والدہ کو ان کے وراثت کے حقوق ملے اور ان کے پڑھا لکھا ہونے کی وجہ سے آج میں پڑھا لکھا ہوں، آج میری کامیابیوں میں میری والدہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔