ملکی و عالمی حالات اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبے، 2 کھرب ڈوب گئے, انڈیکس کی 44000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔
پاکستان
اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 84.07 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ
سرمایہ کاروں کے 2کھرب ڈوب گئے۔ کاروباری دورانیے میں مخصوص شعبوں کی نچلی
قیمتوں پر حصص خریداری سے ایک موقع پر مندی کی شدت گھٹ 1070 پوائنٹس کی کمی
پر آگئی تھی لیکن حصص کی فروخت پر دباؤ سے دوبارہ مندی کی شدت میں اضافہ
ہوا
ماہرین کا کہنا تھا کہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں سے
پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ درآمدی بل میں نمایاں اضافے سمیت دیگر
معاشی چیلینجز کا سامنا ہے اور معیشت غیر متوازن ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے
ہیں -
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 63پیسے کے اضافے سے
178.13روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر
20پیسے کے اضافے سے 179.20روپے کی سطح پر بند ہوئی۔