تحریک
عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان ہوگی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا
عمران خان تمام مشکلات سے باہر نکلیں گے، اور ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں
بند کردیں گے۔
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا پیپلزپارٹی نے آسٹریلیا
کی ٹیم کے لیے راستہ بدلا جو خوش آئند ہے، ہم انہیں متبادل راستہ اور جگہ
دیں گے، ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے، خواتین مارچ کی
بچیوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ بے شک وہ مارچ کریں لیکن جگہ کا انتخاب سوچ
کرکریں،اسلامی ممالک کے مہمان آرہے ہیں، اس دوران عام تعطیل ہوگی ، 23
مارچ کو فلائنگ مارچ اور تاریخی پریڈ ہوگی، جے ٹین سی طیارے بھی مارچ کریں
گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی
بات ہے، لیکن اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی
تھرڈ ایمپائر آگیا، اپوزیشن کہہ رہی ہے ہمارے بندے پورے ہیں ، تحریک عدم
اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان ہوگی، عمران خان تمام مشکلات سے
باہر نکلیں گے، اور ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے۔
وزیرداخلہ
کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے،
ملک زلزلے سیلاب سے نہیں انتشار سے تباہ ہوتے ہیں، ہمارے پاس اطلاعات ہیں
کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، دنیا میں عالمی
جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کے
لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہونے چاہئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ
پشاور دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ چلا لیا ہے، حملے میں شامل چھ چھ کے
بندے ہمارے ریڈار میں آگئے ہیں، طالبان نے کہا کہ ان کی سرزمین کسی ملک کے
خلاف استعمال نہیں ہوگی۔