یوکرین میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچ گئے-یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی طلبا کی وطن واپسی-
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارے کے ذریعے یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی طالب علم اور شہری اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے وزارتِ خارجہ اور حکومت کی ہدایت پر طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا روانہ کیا تھا۔
وطن واپس پہنچنے پر طالب علم اور پاکستانی شہری فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں اُن کی آنکھیں نم ہوگئیں
ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ طیارہ وزارت خارجہ کی ایما پر روانہ کیا گیا اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی تاکہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو باحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔
پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 میں روانگی کے ایک گھنٹے بعد مسافر 33 سالہ کینیڈین شہری سید وصی کو دل کا دورہ پڑا جس کی بناپر پائلٹ کے مسافر کی خراب طبیعت کے باعث پرواز واپس کراچی لانے کا فیصلہ کیا،اس تناظر میں جناح ٹرمینل پرطبی امداد فراہم کرنے سے متعلق انتظامات کیے گئے۔