یہ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو گئ ہے، وزیراعظم صاحب!اب گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔
اسلام
آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، کٹھ پتلی ہم پر اور قوم پر مسلط کیا گیا،
پورے پاکستان کا اعتماد اٹھ چکا ہے-
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں
پارلیمان میں اور سڑکوں پر بھی احتجاج کرنا ہے، دونوں طرف سے حملے ہورہے
ہیں، وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور پسینے چھوٹ رہے ہیں، وہ گالیاں
دے رہا ہے۔
پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پاکستان دشمن اور غریب دشمن ڈیل ہے،
اس کی معاشی پالیسی عام آدمی کو تکلیف پہنچانا ہے، آپ نے ہماری بات نہیں
مانی اور معاشی بوجھ عام آدمی پر ڈالا، آپ امیروں کو ریلیف پہنچاتے ہو۔
ارب پتی لوگوں کیلئے اربوں کی ایمنسٹی اسکیم کا بندوبست کرتے ہو۔
بلاول
بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو برداشت نہیں
کرتے، ہم عام شہری کو نشانہ بنانے والوں کو معاف نہیں کرسکتے، تم نے
پارلیمان سے پوچھے بغیر رات کو دہشت گردوں سے ڈیل کرنا شروع کردی۔