Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 10, 2022 12:00 am views : 368

The opposition does not understand that such a plan has been prepared, Prime Minister
  • Urdu

تحریک عدم اعتماد ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ایسا پلان تیار کررکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی، متحدہ اپوزیشن کا صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ-ق لیگ کے وفد سے MQM رہنماؤں کی ملاقات-


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا پلان تیار کررکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیر رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، اسد عمر، حماد اظہر، شفقت محمود کے علاوہ  قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت ہوئی، اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جب کہ  سینیر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، ایسا پلان تیار کررکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔
اس حوالے سے قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو مختلف تجاویز دے دیں، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان سے متعلق اسپیکر کوخط لکھنے کی تجویز دی گئی۔ ایسے اراکین کی مبینہ فہرست پہلے ہی عمران خان کے پاس موجود ہے۔
تجویز دی گئی کہ اسپیکرسے درخواست کریں کہ اگر یہ اراکین ووٹ ڈالیں تو ان کے ووٹ کو گنتی میں شمار نہ کیا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے، تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ق لیگی رہنماؤں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے اپنے اراکین کو ابھی تک راضی نہیں کیا گیا، حکومت کو تاخیر سے فیصلے کرنے سے نقصان ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اپوزیشن کے دعوے سچ ثابت ہو گئے تو اتحادیوں کو بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادیوں نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک کی کامیابی کا انحصار حکومت کے ناراض اراکین پر ہے۔
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے صدر عارف علوی کےخلاف مواخذے کی تحریک لانےکا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔نئےصدر کے امیدوار کیلئے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ طے ہوگیا ہے کہ صدر پیپلزپارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہوگا۔

Recent News

Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved