عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کوئی سیاسی اتحاد نہیں، سب سلیکٹڈ کو نکالنے کیلئے ون پوائنٹ ایجنڈے پر جمع ہوئے ہیں-اپوزیشن کی سیاست صرف 7 دن کی ہے، پھر ان کے ساتھ اپریل فول ہوگا، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ-
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پورے ملک کے عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لئے مبارک باد اور شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے مل کر اسے تاریخی مارچ بنادیا ہے -
انہوں نے کہا کہ آصفہ بی بی پر حملے کا واقعہ ہمارے لیے قابل برداشت نہیں، وزیراعظم قوم کے سامنے کھڑا ہوکے صدر زرداری کو بندوق کی دھمکی دیتا ہے، آصف زرداری کو دھمکی بھی برداشت سے باہر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کو شرم نہیں آتی کہ آپ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں، ہمارا مولانا کی فیملی سے 1971 سے سیاسی اختلاف ہے لیکن میں نے کبھی بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف غلط زبان استعمال نہیں کی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست 24 سے 30مارچ تک کی ہے، پھر ان کے ساتھ اپریل فول ہوگا۔