کانپیں
ٹانگنے' کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کی بھرمار' ، بلاول
بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے پر سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنانے کا موقع مل
گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پی پی چیئرمین کا جملہ ٹوئٹر پر
ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
'کانپیں ٹانگنے' کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کی بھرمار
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پی پی چیئرمین کا جملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام
آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے پر سوشل میڈیا صارفین کو میمز کے لیے ایک
نیا موضوع مل گیا۔
سیاسی رہنماؤں کے زبان پھسلنے کے واقعات عام بات ہے
اور اسے قبل بھی بلاول بھٹو کے زبان پھسلنے کے واقعات پیش آئے ہیں لیکن اس
بار جب بلاول نے جلدی میں ٹانگیں کو ’کانپیں ‘اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہا اور
اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پی پی چیئرمین کا جملہ ٹوئٹر پر
ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
جہاں کچھ صارفین نے میمز بنائے تو وہیں دیگر نے اس جملے تو استعمال کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے جس سے صارفین خوب محظوظ ہوئے۔
ایک
صارف نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم 'ویلکم' کا ایک سین شیئر کیا جس میں اداکار
مشتاق خان (بلو) کے کردار پر بلاول بھٹو کی تصویر ایڈٹ کی اور کیپشن میں
'ٹانگ' کے لیے 'کانپ' لفظ استعمال کیا۔