مارچ کے
بلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا وفاقی وزیر توانائی
حماد اظہر نے کہا پیکج سے ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین مستفید ہو
سکیں گے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو مارچ کے بِلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔
حماد
اظہر نے کہا کہ اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی
گئی ہیں، یہ ریلیف وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس پیکج سے ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین مستفید ہو سکیں گے۔
رہے
کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پٹرول اور بجلی کی
قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بجٹ آنے تک قیمتوں میں
اضافہ نہیں کیا جائے گا۔