پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات -ن لیگ میں شمولیت کا امکان-وزیراعظم عمران خان پنجاب میں تبدیلی کے لئے تیار ، مسلم لیگ ق کا دعویٰ
علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی ملاقات میں موجود تھے، ۔علیم خان کی نواز شریف سے بدھ کے دن تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے لندن آنے سے قبل شہباز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی۔ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
علیم خان نے نواز شریف کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اور انکی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ق مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے ساتھ طویل مشاورتی عمل ہوا۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ق) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں تبدیلی کے لئے تیار ہیں، تاہم اس حوالے سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے۔