پاک فضائیہ نے بھارتی فلائنگ اوبجیکٹ مار گرایا-ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فلائنگ اوبجیکٹ 3 منٹ 24 سیکنڈ پاکستانی حدود میں رہا-فضائی حدود کی خلاف ورزی پرشاہ محمود قریشی کی بھارت کو وارننگ-
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے میاں چنوں میں بھارت کی جانب سے آنے والے فلائنگ اوبجیکٹ کو مار گرا دیا ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، حادثے کی وجہ جو بھی ہو، بھارت کو جواب دینا ہوگا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس معاملے میں کئی چیزیں وضاحت طلب ہیں، بھارت سے سپر سانک چیز پاکستان میں 100 کلو میٹر اندر آئی، فلائنگ اوبجیکٹ 3 منٹ 24 سیکنڈ پاکستانی حدود میں رہا۔رفتاراورفاصلہ طےکرنےکی صلاحیت سےلگتاہےمیزائل تھا، بھارت کووضاحت دیناہوگی یہ کس قسم کی چیزتھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری کیسی تیاری ہےاندازہ لگاسکتےہیں، آبدوزکوتلاش کیاوارننگ دےکرواپس بھیجا، میزائل ہوامیں تھااورہم نےتلاش کرکےاسےبھی گرادیا،سب کومعلوم ہوناچاہیےپاکستان کی حدودکی طرف آنےوالوں پرہماری نظرہے، پاکستان کی حدودمیں داخل ہونےوالےکسی بھی اوبجیکٹ سےنمٹنےکیلئےتیارہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ یہ دوسری بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس سلسلے میں بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ بلا کروضاحت طلب کی۔