بلاول کو
غلط فہمی ہے مریم نواز انہیں مستقبل کا لیڈر سمجھتی ہیں، شاہ محمود قریشی
نے کہا ن لیگ کی اپنی سوچ اور پیپلزپارٹی کی الگ سوچ ہے - آصف زرداری اور
بلاول لوگوں کو خریدنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا
کہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ
عدم اعتماد میں اپنا کردار ادا کریں
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول
آرٹیکل 6 کا ذکر کرتے ہیں، ان سے پوچھتا ہوں کہ جب آپ اور آپ کے ابو نوٹوں
کے تھیلے لیے ممبران کے دروازوں پر جا کر کہہ رہے ہیں کہ اپنی وفاداریاں
تبدیل کریں تو یہ حلف سے روگردانی نہیں، آئین کی روح کو آپ اور آپ کے والد
متاثر کر رہے ہیں، ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول
لوگوں کو خریدنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں، یہ 30،30 ہزار روپے دے کر لوگوں
کو سندھ سے لائے کیا لے کر آئے اور کیا دے کر گئے، کیا بلاول نے پیپلزپارٹی
کی آئیڈیالوجی کو مولانا کی آڈیالوجی میں ضم کر دیا ہے، ن لیگ کی اپنی سوچ
ہے اگر آپ کا خیال ہے کہ مریم آپ کو مستقبل کا لیڈر سمجھتی ہیں تو یہ آپ
کی غلط فہمی ہے-