تحریک
انصاف کا ڈی چوک پر جلسہ، اپوزیشن کی بھی کارکنوں کو تیاررہنے کی ہدایت-
مولانا فضل الرحمان کی بھی کارکنوں کو کال کا انتظار کرنے کی ھدایت-
رانا ثنااللہ جیسے ہی پارٹی کال دے،ڈی چوک کی طرف چل پڑیں-
صدرمسلم
لیگ(ن) پنجاب رانا ثنااللہ نے صوبائی ،ڈویژنل اورضلعی عہدیداروں کو تیار
رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈی چوک میں عوامی قوت دکھائیں گے۔
رانا ثنااللہ نے پیغام میں کہا کہ جیسے ہی پارٹی کال دے،ڈی چوک کی طرف چل پڑیں، پاکستان مسلم لیگ ن بھی ڈی چوک میں جلسہ کرے گی۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی بھی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کارکنان کال ک انتظار کریں۔
ذرائع
کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے ارکان اسمبلی سے
ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے اسلام آباد کی
تنظیم کو میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔