پاکستان
سفارتی محاذ پر ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز- وزیر خارجہ شاہ محمود
قریشی نے کہا پاکستان اوآئی سی اجلاس کی میزبانی کوبہت
بڑااعزازسمجھتاہے-فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر وزیر خارجہ کو بریفنگ
وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی محاذپرایک بارپھردنیا
کی توجہ کامرکزبننے جا رہا ہے اور وزرائےخارجہ کے48ویں اجلاس کی میزبانی کے
منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کے انتظامات
کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوا ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےاجلاس کی
صدارت کی ، جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم
کھوکھر ، اسپیشل سیکریٹری خارجہ،چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد نے
شرکت کی۔
اجلاس میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزیر خارجہ
کو بریفنگ دی ، شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار
کیا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اوآئی سی اجلاس کی
میزبانی کوبہت بڑااعزازسمجھتاہے، پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بار پھر دنیا
کی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔