وزیراعظم کا پارلیمنٹ لاجز کا دورہ، بی اے پی، جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات-بی اے پی کے رہنماوں کی وزیراعظم کو 27 مارچ کا پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست
وزیراعظم عمران خان 2018 میں منصب سنبھالنے کے بعد سے پہلی مرتبہ پارلیمنٹ لاجز گئے جہاں 340 پارلیمینٹیرینز کی رہائش گاہیں ہیں۔
وزیراعظم کا دورہ بظاہر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی حمایت حاصل کرنے کے لیے تھا تا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومتی اتحاد کو تقویت دی جاسکے
ملاقات کے دوران بی اے پی کے رہنماؤں نے وزیراعظم کو متعدد معاملات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ساتھ ہی انہوں نے ’سیاسی تصادم‘ سے گریز کرنے اور 27 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنے کی بھی درخواست کی۔۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مشکل وقت میں بی اے پی کی حمایت نہیں کی، جب بلوچستان میں پارٹی دو گروپس میں تقسیم ہوگئی تھی اور نہ ہی نظر انداز صوبے کی ترقی کے لیے کوئی عملی اقدام کیا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے بی اے پی رہنماؤں میں خالد مگسی کے علاوہ زبیدہ جلال، روبینہ عرفان، سردار اسرار ترین اور میر احسن ریکی بھی شامل تھے۔