جرنل قمر جاوید باجوہ کی لاہور میں نئی آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت -آرمی چیف نے کہا نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنزسسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے ایس ایچ15آرٹیلری گنزکی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لمز کے اساتذہ اور طلبا سے تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کی قومی قیادت تیار کرنے میں لمز کے کردار کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالامال ہے، انسانی وسائل کی ترقی جدت،ٹیکنالوجی،ترقی کےلیےانتہائی اہم ہے۔