مولانا فضل الرحمان کا 23مارچ کو لانگ مارچ کرنےکا اعلان-شہباز گل کی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے اراکین کو تیار رہنے کی ہدایت- شاہ محمود قریشی نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ھوے کہا اپوزیشن کے نمبر پورے ہوتے تویہ سڑکوں پر نہ آتے-
میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا
مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 مارچ کو اعلان کردہ لانگ
مارچ کا آغاز ہو جائے گا ملک بھر سےکارکنان اسلام آباد کیلئے روانہ ہو
جائیں۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 23مارچ کو لانگ مارچ کے اعلان کے
بعد معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے
پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کےیوتھ ونگ کے اراکین تیاررہیں ، فضل
الرحمان کا نیا فتنہ ہے، فضل الرحمان 27مارچ کے جلسے کو ناکام بنانا چاہتے
ہیں۔
شہباز گل نے ہدایت کی کہ یوتھ ونگ ڈی چوک پر پہلے ہی اپنا پروگرام
شروع کرے گی ، جلسے کی تیاری کیلئے 24مارچ سے ہی ڈی چوک میں خیمے لگانا
شروع کریں گے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی
ہےہمارےپاس نمبرزپورے ہیں، نمبرزپورے ہیں تواسلام آبادمیں دھرنوں کی کیا
ضرورت؟ نمبرپورے ہوتے تویہ سڑکوں پرنہ آتے انہوں نے کہا لانگ مارچ
کرنیوالوں کو آئندہ بھی نہیں روکا جائےگا، ارکان کو دھمکی دینے،رکاوٹیں
ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔