پاکستان
نے یوکرین کی درخواست پر امداد بھیج دی،امدادی سامان وزیرخارجہ شاہ محمود
قریشی نےیوکرائنی سفیر کےحوالےکیا،15ٹن سے زائد امداد پہنچانے کیلئے 2
طیارے بھیجے جا رہے ہیں۔
حکومت پاکستان نے یوکرین کے لوگوں کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد بھیج دی۔
امدادی
سامان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےیوکرائنی سفیر کےحوالےکیا۔ پاکستان
نےہمیشہ ایک ذمہ داراور امن پسند ملک کے طور پر کام کیاہے پاکستان نے آفات
کےدوران بین الاقوامی برادری کےشانہ بشانہ کام کیا۔
واضح رہے کہ ایک
جانب عالمی برداری روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے تو دوسری جانب امریکا،
برطانیہ اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک یوکرین کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 350 ملین ڈالرز فوجی امادا کی
منطوری دے دی ہے.
صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ
یوکرین کو امریکی اسٹاک سے 350 ملین ڈالر مالیت کے اضافی ہتھیار فراہم کیے
جائیں کیوں کہ یوکرین روسی حملے کو پسپا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔