عمران خان خطرے میں، اتحادیوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جھکاؤ کو ریورس کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، کسی کو کچھ دیا نہیں
وزیراعظم
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد حکومتی اتحادیوں نے
مشترکہ لائحہ عمل کے لیے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کل
تمام اتحادیوں کی مشترکہ بیٹھک کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی
جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما
اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا
100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے۔
پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے نجی ٹی وی
سے اتحادیوں کے جھکاؤ سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 100
فیصد مشکل میں ہیں، اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، جھکاؤ کو
ریورس کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا
ہے، کسی کو کچھ دیا نہیں، وزیراعلیٰ بنا تو تمام مسائل حل کر دوں
گا۔اتحادیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، بڑے سرپرائز آنے والے
ہیں، آصف زرداری کا دعویٰ درست، اپوزیشن کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں۔
پنجاب
اسمبلی کے سپیکر نے نجی ٹی وی سے اتحادیوں کے جھکاؤ سے متعلق بڑا انکشاف
کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں، اتحادیوں کا 100فیصد
جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، جھکاؤ کو ریورس کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔
خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، کسی کو کچھ دیا نہیں، وزیراعلیٰ بنا
تو تمام مسائل حل کر دوں گا۔اتحادیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے،
بڑے سرپرائز آنے والے ہیں، آصف زرداری کا دعویٰ درست، اپوزیشن کے پاس 172
سے زیادہ ووٹ ہیں۔
حکومت کو اپنے لوگوں سے خطرہ ہے، جہانگیر ترین
گروپ عثمان بزدار کو ہٹا کر دم لے گا، ان کے ایڈوائزر تباہی پھیر رہے ہیں،
شیخ رشید نے دل میں کیا گلا رکھا ہے پتا نہیں،وزیر داخلہ کے پاس تجربہ ہے
ان کو خان صاحب کوسمجھانا چاہیے
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے
اپوزیشن پرعزم ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں ان کے
ساتھ ہیں اور ان کے نمبرز پورے ہیں۔
ادھر تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے
کیلئے وزیراعظم عمران خان بھی اتحادیوں سے متواتر ملاقاتیں کر رہے ہیں اور
ان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانیاں کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز سینیٹر
فیصل جاوید خان نے کہا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔
اگر وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو وہ عدم
اعتماد کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے والے پاکستان کے پہلے
وزیراعظم ہوں گے۔