میرے
کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کیلیے بھاری رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے،وزیراعظم
عمران خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپوزیشن سے روابط رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کی رپورٹ وزیراعظم
کو پیش،
اسلام آباد: اپوزیشن سے پینگیں بڑھانے والے مرد اور خواتین ایم این ایز کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔
وزیراعظم
کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کی
جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان
کو اہم تفصیلات پیش کردی گئی ہیں، رپورٹ میں قومی اسمبلی کے تمام ارکان
خصوصاً پی ٹی آئی ممبران کے حوالے سے مفصل تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
ذرائع
کے مطابق وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں تحریک انصاف کے ایک درجن کے
قریب ارکان قومی اسمبلی کی اپوزیشن کے ساتھ جھکاؤ اور معاملات طے کرنے کی
تفصیلات بھی شامل ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ جن حکومتی ارکان نے اپوزیشن سے
پینگیں بڑھائیں ان میں مردوں کے ساتھ خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے ممبران اسمبلی اپوزیشن کے
ساتھ مل گئے ہیں جو پہلی بار ایوان میں آئے ہیں۔
اجلاس میں اتفاق کیا
گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے، اور شرکا نے قومی
اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے
کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلا کر ارکان کی حاضری کا پتہ چل جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے منحرف ارکان سے رابطوں کا ٹاسک پرویز خٹک اور
شاہ محمود قریشی کو دے دیا۔
میرے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کیلیے بھاری رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کے لئے میرے کھلاڑیوں کوبڑی رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ میں میچ فکسنگ کے خلاف جنگ میں مصروف ہوں۔ میرے کھلاڑیوں کوبڑی رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے خلاف محاذ میں مصروف ہونے کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ نہیں دیکھ سکا۔
وزیراعظم
عمران خان نے کہا کہ بابراعظم نے شاندارفائٹ بیک کی قیادت کی اورقائدانہ
اننگزکھیلی۔ بابراعظم نے عالمی معیار کی بیٹنگ کا شاندارمظاہرہ کیا۔