ہندو برادری نے مذہبی تہوار ہولی بھرپور انداز میں منایا، مندروں میں ہولی کی تقریبات کا انعقادکیا گیا ، یہ سردیوں کے موسم کے خاتمے اور بہار کی آغاز کا تہوار ہے۔
ملک بھر
کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار ہولی بھرپور انداز
میں منا یا ،اس حوالے سے مندروں میں ہولی کی تقریبات کا انعقادکیا گیا ،
ہندو برادری کے مختلف علاقوں میں گھروں اور مندروں کو خوبصورتی سے سجایا
گیا ہے، گھروں کے باہر رنگولیاں بنائی گئی ہیں ، تقریبات کئی روز تک جاری
رہیں گی ، خصوصی پرساد بھی تقسیم کی جائے گی ،یہ سردیوں کے موسم کے خاتمے
اور بہار کی آغاز کا تہوار ہے۔