Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 18, 2022 09:05 pm views : 264

Islamabad - Shah Mehmood Qureshi opposes governorship in Sindh
  • Urdu

شاہ محمود قریشی نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کردی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آج 90کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے،  سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کے منافی ہے۔

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں گورنرراج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کے منافی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج 90کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے، اسی طرز سیاست کےخلاف میثاق جمہوریت لایا گیا تھا ، میثاق جمہوریت میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کےمنافی ہے، پارلیمنٹ کےمحافظوں کےہاتھوں پارلیمنٹ کونقصان پہنچےتویہی کہا جائے گا ، گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنرراج کی تجویز کےحق میں نہیں ہوں، آج وزیر اعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہے ، میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں نقطہ نظر پیش کروں گا۔
او آئی سی اجلاس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 23،22مارچ کواو آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی بڑا اعزاز ہے اور اسلاموفوبیا کیخلاف متفقہ قرارداد کی منظوری دوسری کامیابی ہے، قرارداد ہم نے اقوام متحدہ بھجوائی جوالحمدللہ جنرل اسمبلی سےمنظور ہوچکی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں جبکہ میزائل کے معاملے پر بھارت نے تاحال مبینہ "حادثاتی میزائل فائر” کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔
افغانستان اور یوکرین کی صورتحال سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے،یوکرین کشیدگی کے باعث آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ان حالات میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرناجمہوریت کے مفاد میں نہیں

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved