Mar 20, 2022 06:18 pm
views : 243
Location : Different places
Islamabad- PM Imran wants people to ‘fight for Pakistan’s soul’ on 27th
ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈی چوک جلسے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے بڑی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، جلسے کا موضوع’’امر بالمعروف‘‘ہے، وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لوگو جاری کردیا۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ لوٹی دولت کے لیے سیاستدانوں کو بےشرمی سےخریدنےکی مذمت کرتے ہیں، ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ جلسے میں عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے صوفی بزرگ شمس تبریز کا قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کے غدار اور بدمعاش جال میں پھنس رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں اورسیاسی مافیاز کی جانب سے اپنا چوری کا مال بچانے کے لیے اہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔