Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 20, 2022 06:23 pm views : 241

Location : Interior MInstry

Islamabad- No one to be allowed to disrupt OIC conference, Rasheed
  • Urdu

او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کرنے والوں کی چیخیں آسمان تک جائیں گی، شیخ رشید

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کرکے دکھائے، ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے 8 مارچ کو عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، لیکن پھر اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی کہ اسمبلی ہال وزارت خارجہ کے پاس ہوگا، 254 آرٹیکل میں لکھا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد کو ختم نہیں کرسکتا لیکن حالات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو آگے لے جاسکتا ہے، بلاول زرداری جس کے دودھ کے دانت نہیں نکلے وہ کہتے ہیں کہ اگر اجلاس نہ بلایا گیا تو او آئی سی کے خلاف اسمبلی میں دھرنا دیں گے، ذمہ داروں کا ایک فون آیا اپ نوے کے زوایے پر لیٹ گئے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ او آئی سی کو ناکام کرنے والے سامراجی ایجنٹ ہے، میں او آئی سی کو ناکام بنانے والوں پر تین دفعہ لعنت بھیجتا ہوں، یہ لوگ اپنی شکل دیکھیں، کسی کا باپ بھی کانفرنس نہیں روک سکتا، اگر کسی میں ہمت ہے تو مداخلت کرکے دکھائے، مداخلت کرنے والوں کی چیخیں آسمان تک جائیں گی، او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 5 سے 6 سو لوگ آرہے ہیں، تمام سفیروں کی کال آئی کہ ہمارے وزیر خارجہ آرہے ہیں میں نے کہا مطمئن رہیں، میں نمبرون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست گرم ہے اور ساری سیاست ٹی وی پر ہو رہی ہے، گراؤنڈ کی سیاست 27 مارچ سے شروع ہوگی، اور 5 تاریخ کو سیاست بدلے گی، میں نے 4 مہینے پہلے کہا تھا کہ اپوزیشن والے 23 مارچ کو اسلام آباد نہیں آئیں گے، عمران خان 27 مارچ کو جلسہ کر رہے ہیں وہ تاریخ واپس نہیں کررہے، اپوزیشن نے بھی مارچ کا کہا ہے، 27 تاریخ کے جلسے کے لیے ڈی سی کو دونوں پارٹیوں سے درخواستیں لینے اور الگ راستوں کا کہا ہے، اپوزیشن بھی جگہ دیکھ لے اور راستوں کا انتخاب کرے،  جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، لیکن اگر تصادم ہوا تو اپوزیشن ذمہ دار ہوگی اور اگر کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو لیڈروں کو نہیں چھوڑوں گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عدم اعتماد میں ووٹنگ کے لئے کسی شخص کیلئے ووٹ ڈالنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، اصلی اور نسلی اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور میرا دل گواہی دے رہا ہے کہ اتحادی آصف زرداری کے کہنے میں نہیں آئیں گے وہ بھی عمران خان کا ساتھ دیں گے، اپوزیشن کی جانب سے سرے محل اور سوئس اکاؤنٹ سمیت چوری کے پیسے سے بندے خریدے جارہے ہیں، ناراض ایم این ایز سے بھی کہتا ہوں کہ مال ان کا کھاؤ اور ساتھ عمران خان کا دو میں آپ کا وکیل ہوں گا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved