گروپ
متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے، جہانگیر ترین کی ہدایت، پنجاب میں
تبدیلی کے لئے مثبت اشارے ملے ہیں، عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو حکومتی
شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات
کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے عون چوہدری کا ٹیلیفونک
رابطہ ہوا ، جس میں عون چوہدری نے جہانگیرخان ترین سے ان کی خیریت دریافت
کی۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کے مشورے پر ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔
یاد
رہے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما عون
چوہدری سے رابطہ کیا تھا ، ٹیلی فونک رابطے میں پرویز خٹک نے ارکان کی
ناراضی کے معاملات پر بات چیت کی۔
جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون
چوہدری نے حکومت سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات گئے پرویز خٹک
سے رابطہ ہوا، جس میں پرویز خٹک نے ترین گروپ سےفوری طور پر انتہائی قدم نہ
اٹھانے کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے عون چوہدری سے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں،جلد اہم ہیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
عون
چوہدری نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ملاقات کی
اور کہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے، اس ملاقات میں پنجاب میں
تبدیلی کے لئے مثبت اشارے ملے ہیں، جب کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین
گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔