چاہتا ہوں ہمارے ملک کو کسی کی غلامی نہ کرنی پڑے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان کی معیشت مستحکم راستے پر ہے، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر جی13 میں 300 بستروں پر مشتمل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر جی13 میں 300 بستروں پر مشتمل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم نے کہا کہ ارد گرد کے علاقوں کے لوگ پمزایمرجنسی میں آتے ہیں، پمز کی ایمرجنسی کے حالات بہت برے تھے ، ایمرجنسی کے علاوہ پمز میں کئی اچھے ڈیپارٹمنٹ موجود ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ ایمرجنسی کو بہتر سے بہتر کیا جائے، ہماری کوشش ہے کہ ایمرجنسی اسپیشلائزڈ ہونی چاہیے ، اوورسیز پاکستانیوں نے ایمرجنسی کےڈیزائن کیلئے خرچہ دیا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ اللہ کے نام پر کوئی قوم اتنا پیسہ نہیں دیتی جتنی پاکستانی قوم دیتی ہے، 1985کے بعد پہلی بار اسلام آباد میں نیا اسپتال بن رہاہے اور 10سال میں اسلام آباد کی آبادی دگنی ہوگئی ہے، 1985کے بعد اسلام آبادمیں اسپتال نہیں بنا اس لئے دباؤ بڑھا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم اور صحت پر کام کیا، معیشت کو ٹھیک کیا، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان کی معیشت مستحکم راستے پر ہے، ہماری حکومت ملک کی آمدنی اوپر لارہی ہے، چاہتاہوں ہمارے ملک کو کسی کی غلامی نہ کرنی پڑے۔
عمران خان نے کہا کہ پمز کے بورڈز کی بڑی ذمہ داری ہے ، ماضی سے جو نظام بنا ہوا ہے، وہ کرپشن کی اجازت دیتا ہے، میرٹ ختم ہوچکا ہے، پمز میں صلاحیت ہے کہ وہ پاکستان کا اہم ادارہ بن سکتا ہے۔