فضل الرحمان کی خالد مقبول سے ملاقات، ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر اتفاق، سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی ہے، تحریک عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے
جے یو آئی اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کیساتھ نہیں رہے۔
فضل الرحمان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی ہے اور مکمل مطمئن ہوکر جارہا ہوں، تحریک عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے، عمران خان اور ان کی جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتےہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی والوں کو امربالمعروف بولنا نہیں آتا اور وہ سرتاپا منکر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تنہا ہوچکے ہیں، ایم کیوایم دفتر سے مطمئن ہوکرجارہاہوں، موجودہ حالات پر اپوزیشن اور ایم کیوایم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت کے دفاتر بند نہیں لیکن ہمارے ہیں، پی ٹی آئی حکومت سے ہمیں یہ امید تھی کہ کم از کم ہمیں حکومت میں رہنے کا جواز تو دہنے دیتی لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ بہت سارے معاملات میں وزیراعظم کے پاس اختیارات ہی نہیں تو پھر ایسی جمہوریت کا ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، لیکن مولانا ہمارے پاس آئے ہیں تو ہمیں امید ہے کہ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کےلیے ہم ان کا اور وہ ہمارا ساتھ دیں گے۔