کون سی جماعت کہاں جلسہ کریگی، فیصلہ ہوگیا، جلسوں سےمتعلق ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز تیارکرلئے - جےیو آئی نےجلسہ26مارچ کو کرنےکی استدعا کردی ۔
حکومت نے 27 مارچ کو تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت درکار ہوتی ہے تاہم اب یہ معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جبکہ جےیو آئی کو ایچ ایٹ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے جےیو آئی کو 25 مارچ کو جلسےکی اجازت دی ہے ادھر جےیو آئی نےجلسہ26مارچ کو کرنےکی استدعا کردی ہے۔
سیاسی جماعتوں کے جلسوں سےمتعلق ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز تیارکرلئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
ایچ 9گراؤنڈ میں مخصوص جگہ پر ہی جلسہ کرنےکی اجازت ہوگی۔
سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائےگا۔
سرکاری ونجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائےگا۔
جلوس کے باعث ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔
کوئی ڈنڈا بردار شخص جلسہ گاہ میں نہیں آئےگا۔
کسی صورت میں شرکا کوجلسہ گاہ سے باہر جانےکی اجازت نہ ہوگی۔
ایس او پیز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کیجانب سےدیئےگئے ایس اوپیزپر مکمل عمل کیا جائیگا، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی صورت کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔