حزب
اختلاف کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وزیر خارجہ اور او آئی سی
سیکریٹری جنرل کی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس-
او آئی
سی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہترین او آئی
سی کانفرنس ہوئی اور او آئی سی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی تعریف کی۔ او
آئی سی کانفرنس میں وزیراعظم نے حالیہ معاملات پر بات کی۔
شاہ محمود
قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے روس یوکرین، کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا
سے متعلق بات کی اور پوری امہ میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین تنازع میں پاکستان کا کردار غیرجانبدارانہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔
وفاقی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اختتامی اجلاس کے بعد سیکرٹری
جنرل او آئی سی حصین براہیم طحہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
بتایا کہ 48ویں اجلاس میں وزارتی سطح پر 46 اور 800 کے قریب وفود نے شرکت
کی، جس پر ہم سیکرٹری جنرل او آئی سی اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے شکر گزار
ہیں۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طحہ کا کہنا تھا کہ میں
کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ اور پاکستان کے عوام کو سراہتا ہوں، یہ
کانفرنس یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہوئی جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،
کانفرنس کے ایجنڈے میں امن و سلامتی و اسلامو فوبیا کے معاملات کو شامل کیا
گیا۔