ڈاکوؤں کا ٹولہ اکٹھے ہوکر کھلے عام ارکان کو خرید رہا ہے، وزیر اعظم کی ہارس ٹریڈنگ، لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف 27 مارچ کو قوم سے ساتھ نکلنے کی اپیل کردی ، سینئر سیاستدان چوہدری نثار کی وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سےجمہوریت اورقوم کونقصان پہنچایاجارہاہے، اللہ کا حکم ہے لوگ اچھائی کیساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہوں۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔
عمران خان نے کہا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹز کے مطابق سینئرسیاستدان چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی، وہ بنی گالہ وزیراعظم سے ملنے گئے نہ کوئی ایساپروگرام ہے۔
میڈیا رپورٹز کے مطابق کہ چوہدری نثار گزشتہ تین دنوں سے اپنے آبائی علاقہ چکری میں حلقہ کے عوام کیساتھ موجود ہیں،ان کاوزیراعظم سے ملنے کاکوئی پروگرام بناہے اور نہ ارادہ رکھتے ہیں۔