نوازشریف لندن میں جس سے
بھی چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے وہ ملک کے مفاد کے لیے کرتے ہیں صدر مریم نواز
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف لندن میں جس سے
بھی چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے وہ ملک کے مفاد کے لیے کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی
جلسےمیں 10لاکھ توکیا 10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے، پریڈ گراؤنڈ والوں جلسہ
دیکھنا ہےتوگوجرانوالہ آکر دیکھ لو، عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسے
میں نہ جاکر ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن)
نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نوازشریف پرنہ لگا
دینا، پریڈ گراؤنڈ میں چیں چیں کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چوہا
ہے،عوام کا آٹا، چینی کھا کھا کر جو چوہا موٹا ہوگیا اس کانام عمران خان
ہے۔
مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیا کہ نواز شریف
لندن میں جس سےبھی چھپ چھپ کر ملتے ہیں وہ ملکی مفاد میں ملتے ہیں، 12 ارب
روپے نواز شریف کےخلاف ثبوت ڈھونڈے کے لیے خرچ کیے گئے،کیا یہ تمہارے
خاندان کی کمائی ہے؟بدلے میں کیا نکلا، پوری دنیا نےکہہ دیا نوازشریف صادق
وامین ہے، تم سننا چاہتے ہو ایبسلوٹلی ناٹ کسےکہتے ہیں؟ یاد کرو وہ دن جب
نوازشریف نے 5 ارب ڈالر کی پیش کش ٹھکرائی اور بھارت کے 5 دھماکوں کے بدلے 6
ایٹمی دھماکے کیے۔