عمران
خان کووزارت عظمی سے ہٹانے کے لیے عالمی انویسٹمنٹ ہوئی، وزیر داخلہ شیخ
رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 تاریخ سے
ہوگی تاہم ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی
انہوں نے کہا کہ میں خود بھی حامی ہوں کہ انتخابات جلد ہوجائیں، چاہتا ہوں عمران خان ایک اچھا سے بجٹ دیں اور اس کے بعد انتخابات ہوجائیں، میری تین خواہشیں ہیں، اول یہ کہ قوم عمران خان کے لیے کھڑی ہو، دوم نالہ لئی بن جائے اور تیسری خواہش ہے کہ صاف شفاف اور غیر جانب دارانہ انتخابات ہوجائیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر انہوں نے کہا کہ گورنر جلد ان کے استعفی منظور ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیں گے، عثمان بزدار نے تعمیری کام کیے، وزیر اعلی پنجاب نے جاتے جاتے راولپنڈی میں یونیورسٹی کی منظوری بھی دے دی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چار دہشت گرد پکڑے گئے ہیں جن میں دو خودکش بمبار ہیں، میں اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنڈی والے پاکستان کے حالات کو بخوبی سمجھتے ہیں، اگر انہوں نے غیر جانب داری کا مظاہرہ کیا ہے تو یہ اچھی بات ہے، یہ بات ٹھیک نہیں کہ ہر بات ہم پنڈی والوں پر ڈال دیں