اطلاعات و
نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان
کیساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ ق لیگ نے وزیراعظم
پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کر دیا۔
گذشتہ روز عثمان بزدار نے پنجاب کی وزارت اعلی سے استعفی دے دیا تھا، انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی، میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی تھی جو کہ بحث کیلئے منظور بھی ہو گئی تھی، قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔