Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 29, 2022 03:17 pm views : 265

DM announces end of camp and meeting in Islamabad.
  • Urdu

  پی ڈی ایم کے قائدین مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے رات تین بجے کے قریب پڑاؤ اور جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران خان کے ابسلوٹلی ناٹ کے بیان کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سالہ کے کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے دن رات جھوٹ بولا، یوٹرن لیا، کیا ریاست مدینہ میں ایسا کوئی سوچ سکتا ہے؟ اس لیے عمران نیازی کے پونے چار سالہ کے کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاست مدینہ کی بات کرکے کارٹلز کو کرپشن کا موقع دیا اور عوام کو کنگال کر دیا، قوم کے اربوں کھربوں روپے کے وسائل برباد ہوگئے، کیا منہگائی اور غربت بین الااقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟
اس سے قبل، مولانا فضل الرحمٰن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جہاد ہے، اس ناجائز حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے اور ناجائز ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے ہی آپ سڑکوں پر ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج اس نااہل کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پیش ہوا ہے اور یہ بے آبرو ہو کر یہاں سے چلا جائے گا، ہمارے پاس وہ زبان نہیں جو بازاری زبان اسکے پاس ہے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ یاد رکھے آپ جیسوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہماری زندگی کا مقصد ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ برابری کی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تیار مگر غلامی نہیں کر سکتے، ہم دنیا میں کسی سے دشمنی نہیں چاہتے لیکن اصول کی بنیاد پر برابری اور دوستی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا الیکشن کمیشن بیچارہ ہے جو قوم کو درست نتیجہ بھی نہیں دے سکتا، ہمارا ہدف اداروں کو مظبوط بنانا ہے اور ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خود مختار ہو۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم فارن فنڈنگ سے پی ٹی آئی کو فرار ہونے نہیں دیں گے، ان نااہلوں کی وجہ سے نتیجہ یہ نکلا کہ دنیا میں ہمارا کوئہ دوست نہیں اور جو دوست تھے وہ ناراض ہوگئے، جنہیں آقا سمجتھے تھے انہوں نے بھی فنڈز دینے سے انکار کیا، یہ ہے انکی کارکردگی اور یہ کیا کسی کو روزگار دیں گے، نوکریوں کے نام پر بے روزگار کر دیے، گھروں کے نام پر سروں سے چھت چھین لیا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved