خاندان ایک پیج پر،فیصلے میری مشاورت سے ہوتے ہیں-چوہدری شجاعت نے خاندان، پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے، میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں، اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کر کے جو لوگ سیاسی فائدہ اُٹھاناچاہتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہو گی۔
چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں، وضاحت پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود میں کہنا چاہوں گا کہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے، ان پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔ پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، خاص کر پڑھے لکھے لوگ اس بات کوپسند نہیں کرتے۔ غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا انتہائی غیرمناسب ہے