اقوام
متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کا پاکستان کے اقدامات کا اعتراف
-وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم تاریخ کے اس موڑپرہیں جہاں مزید اقدات کی
ضرورت ہے-
سلام
آباد : اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کی جانب سے پاکستانی اقدامات
کے اعتراف پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم پرفخر کا اظہار کیا۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کےبلین ٹری پروگرام کو پذیرائی مل رہی ہے ،
اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
اس
حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی
ٹیم پرفخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم تاریخ کے اس موڑپرہیں جہاں مزید اقدات
کی ضرورت ہے،اس اہم محاذ پر پاکستان قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
یواین
ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا،
جس میں پاکستان کے علاوہ جرمنی اور ایل سلواڈور شامل تھے۔
پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔