کراچی
میں 3 روز کی مختصر ہیٹ ویو کا امکان، چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا
کہنا ہے کہ کراچی کا موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،
بالائی خیبر پختو نخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بادل برسینگے۔
چیف
میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی،
افغانستان اور مغربی بلوچستان پر ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے، 2 اپریل سے
موسم بہتر ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں
کراچی کا درجۂ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 8
اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔
اس کے
علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا
امکان ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی
گریڈ رہ سکتا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خطہ پوٹھور، مری
اور گلیات میں بارش کی توقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں چترال، دیراور
سوات میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔