پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی آئی ہیں، عمران خان نے کہا 7 مارچ کو ہمیں خط موصول ہوا، خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے-خط میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج کی دھمکی-
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق شرکاء کو خفیہ خط کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصد خط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے، خط میں دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خط سب سے بڑے ادارے کے سربراہ چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کردی ہے، خارجہ پالیسی کے پیش نظر خط زیادہ لوگوں کے ساتھ نہیں کرسکتے، 7 مارچ کو ہمیں خط موصول ہوا، خط کا براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے، جیسے ہی ہمیں خط ملا، تحریک عدم اعتماد فورا پیش ہوگئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی آئی ہیں، میں نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔