Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2022 08:03 pm views : 286

The Taliban are taking important steps to promote trade in Afghanistan
  • Urdu

افغانستان انویسٹمنٹ اینڈ کمپنیز ایسوسی ایشن (اوئن) کا آغاز افغانستان میں تجارت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں ،افغان تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ ملکی صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں ،

افغان طالبان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تجارت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں۔
افغانستان انویسٹمنٹ اینڈ کمپنیز ایسوسی ایشن (اوئن) کا آغاز کردیا گیا ، اوئن اجلاس کے شرکا نے بیرون ملک افغان تاجروں سے مطالبہ کیا کہ وہ واپس آئیں اور اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں ،  اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے افغانستان میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کا بھی عزم کیا۔
افغانستان کے تاجر خوش ہیں کہ یونین ان کے مسائل کو کم کرے گی۔انہوں نے اسلامی امارت سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجروں کی سلامتی پر زیادہ توجہ دے۔
کابل میں ہونے والے اوئن اجلاس میں ملک بھر سے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 افغان ٹریڈرز یونین کے ڈائریکٹر محمد باز غیرت کا کہنا تھا کے  ہم افغانستان میں اتحاد لانے کیلیے کام کررہے ھیں-انکا کہنا تھا کے دشمن کی جانب سے پروپیگنڈے کیے جاتے ہیں اور  انہیں یہ ذہنیت دی جاتی ہے کہ اسلامی امارت آپ کے لئے اور آپ کے سر و مال کے لئے خطرہ ہے ۔جس کی وجہ سے تاجر ملک چھوڈ دیتے ہیں-
 وزیر مہاجرین:خلیل الرحمٰن حقانی، نے کہا ہم نے کچھ تاجروں کو سرحدوں پر غیر معیاری مواد بناتے دیکھا ہے
وہ اسے یہاں تعمیر کرتے ہیں اور اسے ایران اور دیگر پڑوسی ممالک کو واپس بیچ دیتے ہیں اور وہاں اس پر مہر لگا دیتے ہیں۔
یہ افغانستان کے عوام اور تاریخ کے لئے نقصان دہ ہیں-
چیمبر آف کامرس کے سربراہ ر، شیر باز کامینزادہ، کا کہنا تھا تاجروں کو ایسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جن سے افغانستان کو فائدہ ہو۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ افغانستان اکیسویں صدی میں آئس کریم اور دہی درآمد کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اکثر نوجوان بے روزگار ہیں آئیے ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھتے ہیں، پہلے صنعت کے لئے کام کریں تاکہ آپ کی صنعت اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved