Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 31, 2022 07:29 pm views : 271

"If Imran Khan remains the Prime Minister, the coming days will be difficult."
  • Urdu

 ”عمران خان وزیر اعظم رہے تو آئندہ کے دن مشکل ہوں گے“، وزیر اعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات میں 14 سینئر صحافی موجود تھے، وزیراعظم نے اپنی کابینہ کو بھی دھمکی آمیز خط دکھا دیا۔

ارشد شریف کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پاکستان کے لیے  مسائل کم ہوں گے، ہم خوش نہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو سب ٹھیک ہوگا، اگر عمران خان وزیر اعظم رہے تو آئندہ کے دن مشکل ہوں گے۔
ارشد شریف کے مطابق خط میں تحریک عدم اعتماد کا متعدد بار ذکر کیا گیا ہے، خط میں وزیر اعظم کےدورہ روس پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ خط کس ملک سے آیا کس نے لکھا یہ نہیں بتایا گیا، خط کے مندرجات میں حکومت کی تبدیلی کی بات کی گئی، پاکستان کو کھلی دھمکی دی گئی، خط میں خارجہ پالیسی اور مستقبل کے تعلقات کو جوڑ دیا گیا۔
اینکر پرسن کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ دھمکی آمیز خط عسکری حکام سے شیئر کیا جاچکا ہے، پارلیمنٹ میں ان کیمرا سیشن میں خط سامنے رکھا جائے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ ان کیمرا سیشن میں مندرجات سامنے لائیں گے، خط کے مندرجات عوام کے سامنے بھی رکھوں گا۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے عدم اعتماد میں بچنے کے کتنے فیصد چانسز ہیں؟ اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے بچنے کے 80 فیصد چانسز ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ اراکین کو دکھا دیا، خط کے معاملے پر قومی سلامتی اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی چال کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی توثیق رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جاچکی ہے، دوسری جانب علیم خان گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلیے ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved