ایک بڑا طاقتور ملک دورہ روس پر غصہ ہوگیا
وزیراعظم
نے کہا ہے کہ ایک بڑا طاقتور ملک دورہ روس پر غصہ ہوگیا، کیا حکومت کو
ہٹانے کیلئے کوئی ملک اس طرح دھمکی دے سکتا ہے، اچکنیں سلوانے والے کہتے
ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے، ان لوگوں کی وجہ سے ملک اس حال کو
پہنچا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس جانے پر سنگین نتائج کی
دھمکیاں دی گئیں-
اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہتے ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا اور
امریکا کو ناراض نہ کرنے کی وجہ سے آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا لیکن
خود مختار خارجہ پالیسی ملک کے لیے ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت
پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے اور امریکا کہتا ہے بھارت کی
آزاد خارجہ پالیسی ہے اس کو کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ نے
بھی کہا کہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے مداخلت نہیں کرسکتے۔ بقول امریکا
بھارت آزاد ہے تو ہم کیا ہیں؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی
مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں شاید
ووٹ کے لیے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہوں، دراصل ریاست مدینہ کی کامیابی
تاریخ کا حصہ ہے لیکن لوگوں کو ریاست مدینہ کا ماڈل ہی سمجھ نہیں آیا۔